ہندوﺅں نے با لی وڈ کے معروف ولن کا مجسمہ بناکر پوجا شروع کردی

Dec 21, 2020 | 21:00:PM
ہندوﺅں نے با لی وڈ کے معروف ولن کا مجسمہ بناکر پوجا شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )اداکار سونو سود کا شمار با لی وڈ کے بہترین ولنز میں ہوتا ہے ۔ کورونا کے دوران انسانیت کی خدمت کے باعث وہ مسیحا بن چکے ہیں۔سونو سود نے اپنی زمینیں اور گھر بھی گروی رکھ کر لاک ڈائون میں ہزاروں بے گھر اور غریبوں کی مدد کی ۔جس کا رزلٹ یہ نکلا کہ ریاست تلنگانہ میں ان کے نام پر مندر بنا کر پوجا پاٹ شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ  دبہ تانڈا میں دیہاتیوں نے سونو سود کے نام پر مندر بناکر پوجا پاٹ شروع کردی ہے۔مندر کا افتتاح اتوار کو کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور روایتی انداز میں پوجا پاٹ کی۔خیال رہے کہ سونو سود نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’جودھا اکبر‘، ’بڈھا ہوگا تیرا باپ‘ سمیت دیگر باکس آفس پر کا میا بی کے جھنڈے گاڑنے وا لی فلمیں شامل ہیں۔