نیپالی صدر کا  پارلیمنٹ تحلیل کرکے الیکشن کروانے کا اعلان

Dec 21, 2020 | 12:00:PM
نیپالی صدر کا  پارلیمنٹ تحلیل کرکے الیکشن کروانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیپال کی صدر  نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے  الیکشن کی مقررہ تاریخ سے ایک سال قبل الیکشن کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

 غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے وزیر اعظم  کی کابینہ کی درخواست پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئے الیکشن کی مقررہ تاریخ سے ایک سال قبل 30 اپریل اور 10 مئی کو الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیپال کمیونسٹ پارٹی  کی مرکزی کمیٹی کے ممبر بشنو رجل نےاس حوالے سے کہا کہ پارلیمانی پارٹی، مرکزی کمیٹی اور پارٹی کے سکریٹریٹ میں وزیر اعظم اعتماد کھو چکے ہیں جس پر پارٹی کے اندر سمجھوتہ کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا انتخاب کیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون راجن بھٹارائے نے کہا  ہےکہ وزیر اعظم نے ان کی پارٹی کے ردعمل کے جواب میں نئے الیکش کا کہا ہے۔

 واضح رہے کہ وزیر اعظم کےپی شرما اولی نے 2017 میں ماؤ نواز باغیوں سے اتحاد کرکے انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی تاہم نیپال کمیونسٹ پارٹی نے وزیراعظم پر حکومتی فیصلوں اور تقرریوں میں اپنی پارٹی کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرکے نیا مینڈیٹ لینے پر زور دیا تھا۔