اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنے پر جواں سالہ لڑکی قتل 

Aug 21, 2025 | 23:43:PM
اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنے پر جواں سالہ لڑکی قتل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس) اسلام آباد میں سگے بھائی نے جواں سالہ بہن  کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شمس کالونی کی حدود میں  بھائی نے بہن کو غیرت کے نام پر   قتل کردیا،مقتولہ عائشہ کے حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر  فائرنگ کرکے قتل کیا،مقتولہ عائشہ نے پسند کی شادی کی جس پر بھائی کو رنج تھا،ملزم نے مقتولہ کے سر میں گولی ماری جس سے موقع پر جاں بحق ہوگئی،ملزم کی شناخت عادل حسین کے نام سے ہوئی،ملزم عادل حسین سی ڈی اے کا سابقہ ملازم ہے،ملزم عادل حسین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہئے ہیں،پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ کوئٹہ؛ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،سی ٹی ڈی سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید