کوئٹہ؛ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،سی ٹی ڈی سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید

Aug 21, 2025 | 23:36:PM
کوئٹہ؛ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،سی ٹی ڈی سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین )  باچاخان چوک پشین میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عنایت اللہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے فرائض انجام دے رہے تھے، موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عنایت اللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

پشین پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ سعودی شہزادے فہد بن مقرن بن عبد العزیز کی والدہ انتقال کرگئیں