راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسے کو تھریٹس

Aug 21, 2022 | 18:02:PM
عمران خان ، جلسہ
کیپشن: عمران خان کے جلسے کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسے کو تھریٹس، ذرائع کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت کو سخت ضابطہ اخلاق سے مشروط کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سمیت تمام وی آئی پی شخصیات اور منتظمین انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کے پابند ہوں گے، عمران خان بلٹ پروف کیبن سے تقریر کرنے کے پابند ہوں گے۔عمران خان کو اسٹیج تک سیکیورٹی حصار، میں لایا اور واپس لے جایا جائے گا۔جلسہ گاہ آنے اور واپسی پر عمران خان گاڑی کا سن روف نہیں کھولیں گے،ضابطہ اخلاق کے مطابق جلسے کے دوران اینٹی اسٹیٹ سلوگنز پر پابندی ہوگی، کسی بھی آئینی ادارے فوج اور عدلیہ کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوگی،کسی جماعت کے جھنڈے کو نہیں جھلایا جائے گا۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسے کے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کا رروائی کا حکم