رکشے میں خاتون سے اوباش  کی بدتمیزی کاواقعہ۔۔مقدمہ درج

Aug 21, 2021 | 10:55:AM
رکشے میں خاتون سے اوباش  کی بدتمیزی کاواقعہ۔۔مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی کےواقعہ کا تھانہ لاری اڈہ  پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق    چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی  کے واقعہ کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج  کیا گیا جس کے  مطابق دو لڑکیاں اور ایک چھوٹی بچی رکشے کےپیچھے بیٹھی تھیں کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے لڑکیوں کا پیچھا شروع کرتا ہے،   10 سے 12 اوباش لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے.

غیر اخلاقی اشارے  کرتے ہے ان میں سے سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے پر سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ دست درازی ، نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا،پولیس کی جانب سے مقدمہ ناقابل ضمانت دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  پولیس نے ملز موں  کی شناخت کے لئےویڈیو کا فرانزک کروانے کا فیصلہ کیا ہے،  پولیس ذرائع کے مطابق  ویڈیو فرانزک میں ملزموں  کے چہروں کی شناخت کی جائے گی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے موٹر سائیکلز کا نمبر ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ   متاثرہ خاتون کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، آئی جی پنجاب نے چنگ چی میں جاتی خاتون سے اوباش نوجوان کی نازیبا حرکات کا نوٹس لے رکھاہے ،آئی جی پنجاب کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو واقعہ کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیںاوباشوں نے  چلتی کار میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا