موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ،حقیقی عوامی مینڈیٹ کے بغیر مسائل حل نہیں ہونگے،شاہد خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی بہتری ممکن نہیں، سیاسی سرگرمی جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے، کمزور نہیں،موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے،حقیقی عوامی مینڈیٹ کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کا گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہمارے دور میں پیٹرول 115-120 روپے، آج 450 روپے فی لیٹر تھا، چینی کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا، عوام مشکلات کا شکار ہے۔ان کاکہناتھا کہ مردان جلسے نے ثابت کیا عوام پہلے سے زیادہ ساتھ کھڑی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج سے متعلق کوئی واضح معلومات نہیں، بشریٰ بی بی کے آپریشن پر بھی سوالات اٹھائے گئے،ان کاکہناتھاکہ اگر بانی غیر مقبول ہیں تو بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی طویل آئیسولیشن پر تحفظات ہیں ، پارٹی فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں، فرد واحد کا اختیار نہیں۔
شاہد خٹک کاکہناتھا کہ راولپنڈی جلسہ مؤخر کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا،اختلاف رائے کے باوجود حتمی فیصلے پر پوری پارٹی متحد ہوتی ہے، سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا پی ٹی آئی کا حکومت پر دباؤ برقرار ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز بحران کے حل کی ذمہ داری ایک ملک کی نہیں تمام ممالک کی ہے: قطر