حکومت کا مزید یورو بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

Apr 21, 2026 | 13:57:PM
حکومت کا مزید یورو بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )حکومت نے 25 کروڑ ڈالر مالیت کے مزید یورو بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈز کا مجموعی حجم ایک ارب ڈالر ہو جائے گا۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق ضرورت پڑھنے پر جون سے پہلے مزید بانڈز کا اجراء بھی ہوسکتا ہے، بیرونی مالی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے مزید یورو بانڈز جاری کئے جائیں گے۔

گزشتہ دنوں پہلے 50 کروڑ اور پھر مزید 25 کروڑ ڈالر کے بانڈ جاری کئے گئے، پہلے جاری کئے گئے بانڈز کی مجموعی مالیت 75 کروڑ ڈالر مالیت کے برابر تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:بڑا مالیاتی بریک تھرو!پاکستان سے متعلق اہم خبر آگئی

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یوروبانڈ کے اجرا پر عالمی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی، مستقبل میں مزید عالمی مالیاتی ذرائع سے فنڈنگ کیلئے کوشاں ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط اور معیشت مستحکم کرنے پر توجہ ہے۔