بھارتی فوج کی گاڑی کی تباہی،بھارت کا نیا فالس فلیگ آپریشن

Apr 21, 2023 | 14:18:PM
بھارتی فوج کی گاڑی کی تباہی،بھارت کا نیا فالس فلیگ آپریشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کا پاکستان کو بد نام کرنے کا نیا ڈرامہ,مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس پر تنقید ہونے کے بعد بھارتی فوج کی گاڑی تباہ ہونے کا الزام پاکستان پر لگا دیا۔

بھارتی فوج کی گاڑی تباہ ہونا فالس فلیگ آپریشن بتایا جا رہا ہے ،بھارتی فوج کی گاڑی میں ہلاک ہونے والے 5 فوجیوں میں سے 4 سکھ تھے،پاکستان کوبدنام کرنے کیلئے بھارت نے سکھ فوجیوں کو بلی چڑھا دیا،فالس فلیگ آپریشن بھارت کا ریاستی وطیرہ رہا ہے ،ماضی میں طیارہ ہائی جیکنگ، ممبئی حملے، پلوامہ حملہ اور اب حالیہ حملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔