وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  امریکا چلے گئے

Apr 21, 2022 | 09:30:AM
وزیر خزانہ ، فائل فوٹو
کیپشن: وزیر خزانہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔
 تفصیلات کے مطابق  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے،واشنگٹن روانگی سے قبل اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

 مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام پٹری سے اتارا، یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ تین سال بعد ای سی ایل سے نام نکلا ہے، راستے میں لندن میں اپنے قائد نواز شریف سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    انتہائی خوفناک حادثہ!لڑکی چلتی ٹرین سے ٹکرا گئی ۔ ویڈیو وائرل