انتہائی خوفناک حادثہ!لڑکی چلتی ٹرین سے ٹکرا گئی ۔ ویڈیو وائرل

Apr 21, 2022 | 09:15:AM
ٹرین حادثہ، فائل فوٹو
کیپشن: ٹرین حادثہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس لڑکی ریلوے اسٹیشن پر چکراتے ہوئے چلتی ٹرین کے نیچے آگئی۔
سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔ارجنٹائن سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین کے نیچے آگئی اور خوش قسمتی سے زندہ بھی بچ گئی۔یہ واقعہ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیو نس آئرس کے ریلوے اسٹیشن پر 29 مارچ کو پیش آیا۔

لڑکی کے نیچے گرنے کے بعد ٹرین رک گئی اور ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں اور حکام نے اسے پٹری سے اوپر کھینچا، اس دوران بظاہر وہ صرف معمولی زخمی لگ رہی تھی۔

 رپورٹس کے مطابق لڑکی ریلوے اسٹیشن سے فوراً ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ خطرے سے باہر ہے۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی (جس کی شناخت کینڈیلا کے نام سے ہوئی) کا کہنا تھا کہ ‘مجھے نہیں معلوم کہ میں ابھی تک کیسے زندہ ہوں۔ میں اب بھی اس سب کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں، مجھے دوسری زندگی ملی ہے’۔

 یہ بھی پڑھیں:    نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا ۔ شاہد خاقان عباسی