عید الفطر پر پانچ چھٹیوں کا اعلان

Apr 21, 2021 | 21:04:PM
عید الفطر پر پانچ چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عید الفطر ایک اہم مذہبی تہوار ہے جسے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے پر مناتے ہیں، مسلمان رمضان کے 29 یا 30 روزے رکھنے کے بعد یکم شوال کو عید الفطر مناتے ہیں، کسی بھی قمری ہجری مہینے کا آغاز مقامی مذہبی رہنمائوں کے چاند نظر آجانے کے فیصلے سے ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں عید مختلف دنوں میں منائی جاتی ہے۔عید الفطر پر حکومت کی جانب سے چھٹیاں دی جاتی ہیں، اس روز تمام سرکاری ونجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں، عام طور پر عید الفطر پر تین چھٹیاں دی جاتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الفطر پر پانچ چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا، چھوٹی عید پر 29 رمضان المبارک سے 3 شوال تک چھٹیاں ہونگی، حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہوں گے۔
ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات امارات میں شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آئے گا اور 13 مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کردی