پنجاب: 24 گھنٹوں میں   1346ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق ،1500 سے زائد زخمی

Sep 20, 2026 | 19:46:PM
پنجاب: 24 گھنٹوں میں   1346ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق ،1500 سے زائد زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز):پنجاب بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران  1346ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق جبکہ 1583زخمی ہوگئے۔

 ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1346ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 706افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

877معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ حادثات میں زیادہ تر تعداد (82فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق حادثات میں 875 ڈرائیوز، 69 کم عمرڈرائیور، 532 مسافر اور 183پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ235ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 290 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد79حادثات میں 86متاثرین کے ساتھ دوسر ے ملتان76حادثات میں 81متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

 ان حادثات کے کل1590متاثرین میں 1254مرد اور336خواتین شامل ہیں ۔حادثات کے بیشتر واقعات میں 1525 موٹر سائیکل ، 85 آٹو رکشے ،134کاریں،25وین،13مسافر بسیں،26ٹرک اور62دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں :قلات:سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک