واٹس ایپ کے نئے فیچر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Sep 20, 2026 | 19:34:PM
واٹس ایپ کے نئے فیچر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز) دنیا معروف ترین پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ میں چلتے پھرتے، ڈرائیونگ کے دوران یا دیگر کاموں کرتے ہوئے ایک میسج کو ٹائپ کرنا آسان نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ میسجنگ پلیٹ فارم میں ایک بہترین نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، اب صارفین کوئی بھی پیغام  ٹائپ کیے بغیر ہی لکھ کر بھیج سکیں گے۔

جی ہاں واقعی آپ واٹس ایپ پر یہ 'جادو' کرسکیں گے اور ایسا ایک نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے، اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے بولے جانے والے الفاظ کی شکل اختیار کرلیں گے اور انہیں آڈیو کلپ کی بجائے سادہ ٹیکسٹ میسج کے طورپر بھیجا جاسکے گا۔

یہ واٹس ایپ میں اس وقت دستیاب وائس میسج ٹرانسکرپشن جیسا فیچر نہیں بلکہ یہ ٹول بالکل مختلف کام کرتا ہے یعنی صارفین کو موصول ہونے والے وائس میسج ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کی بجائے یہ نیا ٹول آپ کے وائس میسج کو بھیجنے سے قبل ٹیکسٹ میں تبدیل کر دیتا ہے۔

اس مقصد کے لیے چیٹ بار میں دائیں جانب ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا جائے گا، جب پہلی بار اس فیچر کو استعمال کیا جائے گا تو واٹس ایپ کی جانب سے ایک مختصر تعارفی پیج ڈسپلے کیا جائے گا اور صارف سے زبان منتخب کرنے کا کہا جائے گا۔

اس کے بعد صارفین لیسننگ موڈ پر سوئچ کرکے اپنا میسج بول کر لکھوا سکیں گے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر ون آن ون چیٹس اور گروپ چیٹس پر کام کرسکے گا، اس فیچر کے لیے اسی لوکل لینگوئج پیکس پر انحصار کیا جائے گا جس کو واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسج ٹرانسکرائب کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

درحقیقت اس نئے ٹول کو آف لائن بھی استعمال کیا جاسکے گا جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ بھی حاصل ہوگا، جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے، تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قلات میں سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک