طبی ماہرین نے دوران نیند خوابوں کو انسانی صحت کیلئے مفید قرار دیدیا

Sep 20, 2026 | 19:54:PM
طبی ماہرین نے دوران نیند خوابوں کو انسانی صحت کیلئے مفید قرار دیدیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طبی ماہرین نے دوران نیند خوابوں کو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید قرار دے دیا ہے ، درحقیقت جو افراد اکثر خواب دیکھتے ہیں ان میں متعدد امراض کا خطرہ گھٹ جاتا ہے، کوئی بھی فرد خواب کو زیادہ تر گہری نیند کی حالت میں دیکھتا ہے جس کے لیے rem sleep کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

جرنل پلوس میڈیسن میں شائع تحقیق میں لگ بھگ ایک لاکھ افراد کے حقیقی دنیا کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، ان افراد کی نیند کا ڈیٹا کلائیوں پر ایک ہفتے تک ٹریکر پہنا کر حاصل کیا گیا تھا تاکہ ان کی نیند کے مراحل کے بارے میں زیادہ تفصیلات حاصل ہوسکیں، نیند کے دورانیے اور کمی وغیرہ کا ڈیٹا بھی اسی طرح اکٹھا کیا گیا۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ 10 سال سے زائد عرصے تک لیا گیا، نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد اکثر گہری نیند میں خواب دیکھتے ہیں ان میں ہارٹ فیلیئر، ہائی بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی، امراض قلب، ڈیمینشیا، ذیابیطس ٹائپ 2 اور ڈپریشن سمیت 83 امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بظاہر بیشتر امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ نیند کی کمی سے بڑھتا ہے، جیسے نیند متاثر ہونا ڈپریشن کی عام علامت ہے، اس کے مقابلے میں ہلکی نیند بھی ناقص نیند کی ایک نشانی ہے جس سے مختلف امراض جیسے ڈپریشن یا دیگر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، مگر پھر بھی ہارٹ فیلیئر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ روزانہ ایک وقت سونے اور جاگنے سے دماغ کو یہ علم ہوتا ہے کہ آپ کو کب بیدار ہونا چاہیے اور کب جسم کو سونا چاہیے،ایسا مانا جاتا ہے کہ خواب یادداشت کو بھی معاونت فراہم کرتے ہیں جن کو دیکھنے کے دوران دماغ اہم معلومات ذخیرہ کرتا ہے۔

اپریل 2024 میں آسٹریلیا کی Swinburne یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اچھی صحت کے لیے 24 گھنٹوں میں بیٹھنے، سونے، کھڑے رہنے اور جسمانی طور پر سرگرم رہنے کا دورانیہ کتنا ہونا چاہیے، اس تحقیق میں 2 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ان کے بیٹھنے، سونے، کھڑے رہنے اور ورزش جیسے رویوں کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بیٹھنے کے لیے روزانہ 6 گھنٹے، کھڑے رہنے کے لیے 5 گھنٹے 10 منٹ، سونے کے لیے 8 گھنٹے 20 منٹ، ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں کے لیے 2 گھنٹے 10 منٹ جبکہ معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کے لیے 2 گھنٹے 10 منٹ کا وقت مثالی ہوتا ہے، اس تحقیق کے نتائج جرنل Diabetologia میں شائع ہوئے۔

قلات:سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک ،23 مغوی بازیاب