بغیر ڈرائیونگ لائسنس والےڈرائیوروں کی گرفتاریوں کافیصلہ 

Sep 20, 2025 | 20:45:PM
بغیر ڈرائیونگ لائسنس والےڈرائیوروں کی گرفتاریوں کافیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کرنے اور گرفتاریوں کافیصلہ کیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق  یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں مقدمات  اور گرفتاریاں ہونگی،بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی پرائیوٹ ہو یا سرکاری بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔ 

پولیس آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو واضع احکامات جاری کردئیے گئے، سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کیلئے ان کے دفاتر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ،یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور اور گاڑی تھانے میں بند ہونگی ۔

مقدمات کے اندراج کے علاوہ لائسنس کے حصول تک کریکٹر سرٹفیکیٹ بھی جاری نہیں ہوگا،گرفتار ہونے والے نجی یا سرکاری ڈرائیور کی شخصی ضمانت بھی نہیں ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور ؛ ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2نوجوان جاں بحق