لاہور ؛ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2نوجوان جاں بحق

Sep 20, 2025 | 20:12:PM
لاہور ؛ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) لاہور  کے علاقے ڈیفنس میں  تیز رفتار کار نےموٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل ڈالا۔  

 پولیس کے مطابق حادثہ ڈیفنس فیز 6 میں پیش آیا ،حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے،متوفین کی شناخت ذیشان اور سہیل کے نام سے ہوئی، دونوں آپس میں کزن تھے۔ 

پولیس  نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ  میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں،سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے کار سواروں کی تلاش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : پنڈی بھٹیاں: اکیڈمی کی چھت گرنے سے6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق