چیئرمین پی ٹی اے کوہٹانے کا فیصلہ معطل، تحریری حکم نامہ جاری

Sep 20, 2025 | 12:31:PM
چیئرمین پی ٹی اے کوہٹانے کا فیصلہ معطل، تحریری حکم نامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حاشراحسن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ سنگل بنچ نے فیصلہ کرتے وقت اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں کیا اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
پی ٹی اے کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی تھی، عدالت نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس؛ ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے، اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیا تھا۔