گھریلو تشدد کیس، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو ضمانت مل گئی

Sep 20, 2023 | 22:14:PM
گھریلو تشدد کیس، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو ضمانت مل گئی
کیپشن: محمد شامی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی کو گھریلو تشدد کے کیس میں ضمانت مل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کی عدالت نے محمد شامی اور ان کے بھائی محمد حسیب کی ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ 2018ء میں محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے گھریلو تشدد کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ پولیس کے مطابق بھارتی بولر محمد شامی پر قتل، دھمکیوں اور زہر دینے کی کوشش جیسے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈریسنگ روم میں لڑائی کی قیاس آرائیاں، شاہین کے بعد رضوان نے قومی کرکٹ ٹیم کی تصویر شیئر کردی 

بھارتی میڈیا کے مطابق حسین جہاں نے کہا تھا کہ 2018ء میں دورہ افریقا سے واپسی پر محمد شامی نے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ محمد شامی انہیں دھوکہ دے رہے تھے اور مختلف لڑکیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر نازیبا گفتگو کیا کرتے تھے جن کے ثبوت موجود ہیں۔