9 مئی کیس،چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزموں پر بغاوت کی دفعہ عائد

Sep 20, 2023 | 15:58:PM
سانحہ9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزموں کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سانحہ9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزموں کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش معسود نے بتایا کہ نو مئی کے مرکزی مقدمے سمیت تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگا دی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے پر پاکستان کا ردعمل آگیا

پولیس کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے چالان پر اعتراضات لگانے کے بعد بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، لہذا چالان جمع کروانے سے قبل پراسکیوشن کے تمام اعترضات دور کردئے گئے ہیں، اب ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کروادیا جائے گا۔