کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے پر پاکستان کا ردعمل آگیا

Sep 20, 2023 | 15:40:PM
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے پر پاکستان کا ردعمل آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) پاکستان نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کے ملوث ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ماورائے عدالت قتل کانیٹ ورک اب عالمی سطح پر پھیل چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کے ملوث ہونے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا بھارت کا ماورائے عدالت قتل کانیٹ ورک اب عالمی سطح پر پھیل چکا ہے، کینیڈا میں قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی خبروں نے اس کی تصدیق کردی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے بھارتی ایجنسی را جنوبی ایشیا میں اغوا ،قتل کی وارداتوں میں سرگرم رہی، پاکستان را کی جانب سےٹارگٹ کلنگ اور جاسوسی کے سلسلے کا نشانہ بنا ہواہے،دسمبر2022 میں پاکستان نے لاہورحملےمیں بھارت کےملوث ہونےکے شواہد دیئےتھے، لاہور حملے کی منصوبہ بندی بھی بھارتی انٹیلی جنس نے کی تھی۔

سال 2016میں بھارتی فوجی افسر کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستان سے پکڑاگیا، جس کے بعد کلبھوشن یادیو نےتخریب کاری ،مالی معاونت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

بھارت کی جانب سے کینیڈین شہری کا قتل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یہ غیر ذمہ دارانہ عمل عالمی ذمہ داریوں سےمتعلق بھارت کے دعوےپر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔