نیوزی لینڈٹیم کاپاکستان میں 8 روز قیام:اسلام آباد پولیس کتنے لاکھ کی بریانی کھا گئی؟؟؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

Sep 20, 2021 | 22:31:PM
نیوزی لینڈ کا پاکستان می، 8 دن قیام
کیپشن: اسلام آباد پولیس، بریانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ ٹیم کے پاکستان میں 8 روز قیام کے دوران اسلام آباد پولیس 27 لاکھ کے چکن پلاﺅ کھا گئی۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم سرینہ ہوٹل میں آٹھ دن قیام پذیر رہی،کیویز ٹیم کی سکیورٹی کیلئے وفاقی پولیس کے 5 سو افسر و اہلکار تعینات کئے گئے تھے، پولیس کی طرف سے 5 ایس پی اور ایس ایس پی آپریشن سکیورٹی کی سربراہی کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق آٹھ دن کے دوران اسلام آباد پولیس نے 27 لاکھ کے چاول کھا لئے۔ذرائع کاکہناہے کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسروں اور اہلکاروں کو دو ٹائم کھانا فراہم کیا گیا،فنانس ڈویژن نے اسلام آباد پولیس کو تاحال کھانے کا بل ادا نہیں کیا، کھانے کے اخراجات میں ایف سی اور رینجرز کا بل شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بیٹی کے سامنے ماں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم کہاں ہے؟ اہم خبر آگئی