سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس نے وزارت تجارت کو احکامات جاری کر دیئے ہیں ،وزارت تجارت نے سونے کی بین الاقوامی تجارت پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی,سونے کی ایکسپورٹ اورامپورٹ پر 60 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتیں مزیدنیچے آگئیں،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
ذرائع کے مطابق سونے کی ایکسپورٹ امپورٹ پر پابندی ہٹانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھی جا رہی ہے،سونے کی سمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی،تاہم حالیہ مہینوں کے دوران سونے کی سمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔