سونے کی قیمتیں مزیدنیچے آگئیں،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔
جیولرز کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے پر آگیاہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے ہوگئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے کی کمی کے ساتھ 5261 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں،پاکستانیوں سمیت درجنوں افراد سوار تھے
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کم ہوکر فی اونس 4235 ڈالر پر آگیا ہے۔
یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔