تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں،پاکستانیوں سمیت درجنوں افراد سوار تھے

Oct 20, 2025 | 15:10:PM
تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں،پاکستانیوں سمیت درجنوں افراد سوار تھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اٹلی کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں جن میں پاکستانیوں سمیت 100سے زائد افراد سوار تھے۔
خبرایجنسی کے مطابق ایک کشتی میں پاکستانی، اریٹیریا اورصومالیہ کے 85 باشندے سوار تھے،اس حادثے میں دوافراد ہلاک جبکہ کو 11 ریسکیو کرلیا گیا، باقیوں کی تلاش ابھی جاری ہے۔
دوسری کشتی میں 35 افراد سوار تھے جن میں سےایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 24 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے اب تک 32 ہزار سے زائد تارکین وطن بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کے دوران اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، صرف 2025 کے دوران مرکزی بحیرہ روم کے راستے میں 900 سے زیادہ افرادکشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔