اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں بین الصوبائی ڈکیت کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک

Nov 20, 2025 | 22:46:PM
اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں بین الصوبائی ڈکیت کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے بین الصوبائی ڈکیت کلاشنکوف گینگ کے سرغنہ کو ہلاک کر دیا ہے۔  گرفتارملزمان 35 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں چیکنگ کے دوران بین الصوبائی گینگ کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔اسلام آباد پولیس کی جوابی فائرنگ سے بین الصوبائی ڈکیت کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا ، پولیس سے فائرنگ کےتبادلے کے دوران  دو ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا، تاہم اس دوران ایک ملزم دم توڑ گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان سے کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے، ملزمان 35 سے زائد سنگین وارداتوں میں ٹیکسلا، راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر شادی کارڈ کی دھوم ،خاص تحریر نے لوکوں کےدل جیت لئے