سوشل میڈیا پر شادی کارڈ کی دھوم ،خاص تحریر نے لوکوں کےدل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان میں تیل مہندی ہو یا شادی کا دن ہو یا ولیمہ کی تقریب ہو اس موقع پر روایتی پر تکلف کھانوں اور بڑی تقاریب کا اہتمام ایک عام بات ہے، لیکن ایک شادی کا کارڈ حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جس نے اپنی غیر معمولی مگر دلچسپ اور نہایت بامقصد عبارت سے سب کی توجہ کھینچ لی ہے اور لوگوں نے اس شادی کارڈ کو خوب سراہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارڈ وائرل ہونے کی خاص وجہ اس پر کھانے سے متعلق لکھا نوٹ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’معذرت قبول کیجیئے، سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے کھانے کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘۔کارڈ پر درج اس فیصلے نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو جیت لیا۔ لوگوں نے اس عمل کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم اس بات کی یاد دہانی ہے کہ خوشی کے موقع پر دکھاوا ضروری نہیں، بلکہ اصل اہمیت نیت، برکت اور سادگی کی ہوتی ہے۔

اس شادی کارڑ کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر صارفین نے اس خاندان کی سادگی کی تعریف کی اور کہا کہ اگر ایسی سوچ فروغ پائے تو شادیوں میں فضول خرچی کم ہو سکتی ہے اور مذہبی و معاشرتی توازن بہتر طریقے سے قائم ہوسکتا ہے۔
اس وائرل کارڈ نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی ہے کہ موجودہ دور کی شادیوں میں کیسے مذہبی اصولوں، خاندانی روایات اور جدید ثقافت کے درمیان خوبصورت توازن پیدا کیا جا سکتا ہے۔بیشتر لوگوں نے شادی بیاہ پر ایسے طریقہ کار کو خوب سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور ممدانی میں کل جوڑ پڑیگا،دنیا کی نظریں سخت سیاسی مخالفوں کی ملاقات پر ٹکی ہوئی