محنت کشوں کیلئے بڑا اقدام، میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں نمایاں اضافہ

Nov 20, 2025 | 11:58:AM
محنت کشوں کیلئے بڑا اقدام، میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں نمایاں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب حکومت نے محنت کشوں کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

محکمہ لیبر کے مطابق محنت کشوں کے بچوں کی شادی کیلئے دی جانے والی میرج گرانٹ میں 2 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ رقم 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح محنت کشوں کے انتقال کی صورت میں ورثا کو ملنے والی ڈیتھ گرانٹ 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور مالی معاونت کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان سربراہ ملا ہبت اللہ پر قاتلانہ حملہ!دشمن کون؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں