بھارتی اداکارہ کی عالم دین  سے شادی ۔۔۔پہلی سالگرہ پر کیا پیغام دیا۔۔؟؟

Nov 20, 2021 | 17:42:PM
بھارت کی سابقہ اداکارہ کی شادی
کیپشن: بھارت کی سابقہ اداکارہ اپنے شوہر کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا اور عالم دین انس نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ  پر پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا نے اداکاری کی دنیا کو خیر باد کہہ کر ایک عالم دین انس صیاد سے شادی  کی تھی جن کی شادی کو ایک سال ہوگیا۔   بھارتی اداکارہ نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ مناتے ہوئے لکھا کہ  'آپ مجھے اللہ کے قریب لے گئے  ہیں' میں آپ کے دین اور آخرت کے لیے اسی طرح دعا کرتی ہوں جیسے میں اپنے لیے دعا کرتی ہوں۔ کیونکہ جو میں اپنے لیے چاہتی ہوں وہی میں آپ کے لیے چاہتی ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی تیسری شادی ۔۔؟ دلہن کون؟ اہم خبر سامنے آ گئی

سابق اداکارہ نے اپنے شوہر کیساتھ تصویر بھی شیئر کیں ۔


واضح رہے کہ سابق اداکار ثنا خان نے گزشتہ سال 20 نومبر کو عالم دین انس صیاد سے شادی کی تھی۔

بھارتی اداکارہ ثنا  جے ہو اور وجہ تم ہو جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی تھی ۔وہ رئیلٹی شوز میں بھی حصہ لیتی  رہیں۔انہوں نے بگ باس 6 اور کھتروں کے کھلاڑی 6  میں بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کیخلاف تعصب پر مبنی بھارتی فلم۔۔ مہوش حیات کی شدید تنقید