مسلمانوں کیخلاف تعصب پر مبنی بھارتی فلم۔۔ مہوش حیات کی شدید تنقید

Nov 19, 2021 | 16:07:PM
مہوش حیات تنقید
کیپشن: مہوش حیات فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکشے کمار کی نئی فلم سوریاونشی  میں مسلمانوں کیخلاف تعصبات پرپاکستانی اداکارہ مہوش حیات پھٹ پڑیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بالی وڈ کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’سوریا ونشی‘ میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر دکھانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

اداکارہ مہوش حیات کا اپنے ردِ عمل میں کہنا ہے کہ بالی وڈ کی نئی فلم سوریا ونشی اسلاموفوبیا کو بڑھاوا دے رہی ہے، یہ رجحان ہالی وڈ میں بدل رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ سرحد کے اس پار بھی اس کی پیروی کی جائے گی، اگر فلم میں مثبت عکاسی نہیں کر سکتے تو کم از کم اس طرح انصاف تو کریں جس طرح آپ مسلمانوں کو دکھاتے ہیں۔

روہت شیٹھی  نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میری پچھلی فلموں میں ہندوؤں کو ولن دکھانے پر کبھی تنقید نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر پیش کرنا کسی خاص ایجنڈے کا حصہ نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کریں گی یا نہیں۔۔۔۔؟