کترینہ کیف شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کریں گی یا نہیں۔۔۔۔؟

Nov 19, 2021 | 15:23:PM
کترینہ کیف شادی کے بعد نام تبدیل کر لیں گی یا نہیں
کیپشن: کترینہ کیف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں کہا جا رہا ہے  کہ وہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیں گی، وہ اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام استعمال کرسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کترینہ کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘کے سیٹ پر ایک میٹنگ کے دوران انہیں مذاق میں ’KKK‘ یعنی کترینہ کیف کوشل کہہ کر متعارف کروایا گیا۔تاہم اس فیصلے کا انحصار کترینہ کیف پر ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرتی ہیں یا نہیں، اگر وہ اپنا نام تبدیل کریں گی تو فلم  ’ٹائیگر 3‘ کا کریڈیٹ دیتے ہوئے اداکارہ کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔

 توقع کی جارہی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جبکہ اُن کی شادی راجستھان میں ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان اور ایشوریہ رائے بچن نے پیشہ ورانہ طورپربھی اپنے شوہروں کے آخری نام استعمال کرنے کا انتخاب کیاتھا۔
 یہ بھی پڑھیں:      رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرادی۔۔۔۔ کیوں؟