رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرادی۔۔۔۔ کیوں؟ 

Nov 19, 2021 | 14:01:PM
رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی
کیپشن: رکی پونٹنگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم کے سابق  کپتان  اور لیجنڈ کرکٹر  رکی پونٹنگ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کاکوچ بنانے کی پیشکش کی گئی ، جن لوگوں نے بھارتی کرکٹ کوچ بنانے کے لیے رکی پونٹنگ سے رابطہ کیا وہ اس حوالے سے خاصے پرجوش تھے۔
 تفصیلات کے مطابق  رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2021 میں انڈین  پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش کی گئی تھی، انہوں نے کام کی مصروفیات اور  اس حوالے سے پائے جانےوالے تحفظات کے سبب پیشکش مسترد کردی۔

 رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ وہ آئی پی ایل فرنچائز  دہلی کیپیٹلز اور چینل 7 کے لیے اپنا کردار نہیں چھوڑ سکتے  تھے  جس کے باعث وہ سال کے 300 دن بھارت میں گزاررہے ہیں،آئی پی ایل کے دوران ہی بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کے حوالے سے چند لوگوں سے بات چیت ہوئی تھی جسے اس وقت کے منصوبوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قبول نہیں کیا گیا۔

رکی پونٹنگ کے انکار کے بعد انتظامیہ نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈیوڈ سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد ڈیوڈ کو یہ ذمے داریاں سونپی گئیں،خیال رہے کہ  رکی پونٹنگ  2021 میں آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپیٹلز  کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    پاکستان میں ایک اور’’ پراسرار وائرس‘‘ پھیلنے کا انکشاف۔۔۔۔علاج کیسے ممکن ؟