پاکستان میں ایک اور’’ پراسرار وائرس‘‘ پھیلنے کا انکشاف۔۔۔۔علاج کیسے ممکن ؟

Nov 19, 2021 | 13:33:PM
پاکستان میں پراسرار وائرس پھیلنے لگا
کیپشن: پراسرار وائرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مختلف شہروں میں “پراسرار وائرس” پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے،اس کا علاج کیسے ممکن ہے؟

تفصیلات کے مطابق ماہر صحت ڈاکٹر شوہبا لکشمی نےبتایا کہ پھیلنے والا “پراسرار وائرس” بظاہر علامات سے “ڈینگی” جیسا لگتا ہے مگر جب مریض کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تو ان میں “ڈینگی” کی تشخیص نہیں ہو رہی ہے۔

 ڈاکٹر شوہبا لکشمی کا کہنا تھا کہ وائرل انفیکشن کے علاج کیلئے اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال کسی بھی طرح کام نہیں کرتیں، اور اگر ہم یہ ادویات لیتے رہے تو ایک وقت ایسا آئے گا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات بیکٹیریل انفیکشن میں بھی مؤثر ثابت نہیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے وائرل انفیکشن کیلئے باقاعدہ علاج کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی دوا لینی چاہیے یہ دوچار دن میں خودبخود ٹھیک ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    نوجوان ہزاروں کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے دھونی سے ملنے پہنچ گیا