نوجوان ہزاروں کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے دھونی سے ملنے پہنچ گیا

Nov 19, 2021 | 12:21:PM
نوجوان دھونی سے ملنے پیدل سفر کرتا رہا
کیپشن: نوجوان دھونی سے ملنے پیدل سفر کرتا رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان اجے گل  دھونی سے ملنے کی خواہش دل میں لئے  1436 کلو میٹر  کا سفر پیدل طے کر کے اپنے ہیرو  سے ملنے پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کا مداح ان سے ملنے کی خواہش لیے میلوں کا سفر پیدل طے کرکے پہنچ گیا، بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان اجے گل اپنے ہیرو سے ملنے کے لیے رانچی پہنچا جس کے لیے اس نے پیدل 1436 کلو میٹر (892 میل) کا سفر طے کیا۔

رپورٹ  کے مطابق کہ یہ پہلی بار نہیں کہ دھونی کا یہ مداح ان سے ملنے کے لیے آیا بلکہ اس سے قبل بھی تین ماہ پہلے نوجوان دھونی سے ملنے کے لیے پیدل چل کر آیا تھا جس میں اس نے 16 دن سفر کیا تھا، اجے گل نے اس بار بھی دھونی سے ملنے کے لیے میلوں کا سفر پیدل طے کیا جس میں اسے 18 دن لگے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سابق بھارتی کپتان دھونی نے نوجوان کی ملاقات کی خواہش کو نہ صرف پورا کیا بلکہ اسے اپنے فارم ہاؤس کا دورہ کرایا اور آٹو گراف بھی دیا جب کہ نوجوان کی فارم ہاؤس میں رہائش کے انتظامات بھی دھونی کی جانب سے کیے گئے۔

واضح رہے  ایم ایس دھونی نے اپنے مداح کی محفوظ گھر واپسی کے لیے جہاز کی ٹکٹ کا بھی بندوبست کیا،ایم ایس دھونی اور نوجوان اجے گل کی اس دوران لی گئی ایک سیلفی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    بزرگ خاتون سے پولیس اہلکارکی بدتمیزی۔۔۔سی سی پی او نے نوٹس لے لیا