بزرگ خاتون سے پولیس اہلکارکی بدتمیزی۔۔۔سی سی پی او نے نوٹس لے لیا

Nov 19, 2021 | 12:36:PM
پولیس اہلکار نے خاتون کو دھکے دے دئیے
کیپشن: پولیس اہلکار نے خاتون کو دھکے دے دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں احساس پروگرام کے تحت رقم لینے کیلئے آنیوالی بزرگ خواتین کے ساتھ پولیس اہلکار نے بدتمیزی کی، پولیس اہلکار نے بزرگ خاتون کو جھنجھوڑا اور دھکے دیئے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے واقعہ کا سی پی او فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔بزرگ خواتین سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا،پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں سے بدسلوکی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

 واضح رہے  احساس پروگرام کے تحت رقم لینے کے لیے آنے والے شہریوں کا شکوہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں خواتین کو زمین پر بٹھا کر انتظار کروایا جاتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    سی این جی بند کرنے کا فیصلہ