اداکارہ نادیہ کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں اہم پیشرفت

May 20, 2025 | 20:55:PM
 اداکارہ نادیہ کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کے مقدمے میں وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ روپے کابینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست ضمانت پر فیصلہ 22 مئی کو سنائے جانے کا امکان ہے, پولیس کے مطابق ملزم عاطف خان پر الزام ہے کہ اس نے نجی کمپنی کے چیف ایزیکٹو کے 53 کروڑ روپے اپنے بزنس میں استعمال کیئے۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری و نجی کالجز 28 مئی سے 14 اگست تک بند رہیں گے