گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان؛ سرکاری و نجی کالجز 28 مئی سے 14 اگست تک بند رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس) حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کالجز 28 مئی سے بند ہوں گے اور 15 اگست بروز جمعہ سے دوبارہ کھلیں گے،بی ایس (چار سالہ) پروگرامز معمول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ جامعات میں امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے، تعلیمی سیشن کا تسلسل ہر جامعہ کے مقررہ کلینڈر کے مطابق جاری رہے گا۔
تمام کلاسز 15 اگست سے دوبارہ شروع ہوں گی، حکومت کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں طلباء و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔
پریکٹیکل امتحانات بورڈز اور جامعات کے طے شدہ شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے اور اعلیٰ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق اپنے امتحانات منعقد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی