عید کی آمدآمد، مردوں نے بھی سجنے سنورنے کیلئے سیلونز کا رخ کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابو بکر شیخ)عیدالفطر کی آمد آمد، چند گھنٹے باقی رہ گئے، شہر میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، مرد حضرات بھی سجنے سنورنے کے لیے بڑی تعداد میں سیلونز کا رخ کرنے لگے۔
شہری عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں، کوئی بالوں کی کٹنگ کروا رہا ہے تو کوئی خط اور شیو بنوانے میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔
کئی افراد فریش لک کے لیے سکن پالش اور فیشل کو بھی ضروری قرار دے رہے ہیں۔
اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ عید کو بھرپور انداز میں منانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ "ہم بھی کسی سے پیچھے کیوں رہیں، خوب عید منائیں گے۔"
سیلونز پر رش بڑھنے کے باعث کاریگر بھی مسلسل مصروف نظر آ رہے ہیں جبکہ عید کی تیاریوں کا جوش و خروش شہر بھر میں نمایاں ہے۔
مزید پڑھیں:بارشوں کےنئے اسپیل کی انٹری؛محکمہ موسمیات نےبڑی پیشگوئی کردی