ایران کا امریکا کے جنگی طیارے ایف 35 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیو بھی وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران کا امریکا کے جنگی طیارے ایف 35 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
اسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایک کارروائی کے نتیجے میں امریکی جدید جنگی طیارہ ایف 35 متاثر ہوا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ ایک جنگی مشن پر تھا جب اسے اچانک تکنیکی یا حملے سے متعلق صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
سینٹ کام کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ففتھ جنریشن کا یہ طیارہ محفوظ طریقے سے لینڈ کر گیا،و اقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ففتھ جنریشن تیز ترین ایف 35 اسٹیلتھ طیارے کی مالیت 100 ملین ڈالر سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نااہل مودی کا آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت ملنے کا پروپیگنڈا بےنقاب