نااہل مودی کا آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت ملنے کا پروپیگنڈا بےنقاب

Mar 20, 2026 | 10:08:AM
نااہل مودی کا آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت ملنے کا پروپیگنڈا بےنقاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)نااہل مودی کا آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت ملنے کا پروپیگنڈا بےنقاب ہوگیا ،بھارتی عوام کا ٹیکس جنگی جنون اور کرپشن کی نذر کرنے والی بی جے پی سرکار نے بھارت کو توانائی بحران میں دھکیل دیا ،بھارتی جریدہ نے بی جے پی کا جعلی خبروں کے ذریعے صورتحال پر قابو پانے کی ناکام کوشش کا پردہ چاک کر دیا۔

بھارتی جریدہ اسکرول ان کے مطابق بھارت میں توانائی بحران پر عوام کے غصے کو قابو کر نے کیلئے مودی نے اپنے معروف ہتھیار یعنی گودی میڈیا کا استعمال کیا،گزشتہ ہفتے بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ ایران نے بھارت کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

اسکرول ان کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے بھارتی میڈیا کی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتےہوئے کہا کہ ایران کیساتھ بھارتی جہازوں کیلئے کوئی جامع بندوبست نہیں، عالمی دباؤ میں مودی نے ایرانی تیل اور چابہار بندرگاہ میں شراکت داری کا خاتمہ اور ایرانی ٹینکرز پرقبضہ کر کے ایران سے مخالفت کا اظہارکر دیا ۔

بھارتی جریدہ کے مطابق یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے کھلے عام اعتراف کے بعد ایران موجودہ جنگ میں بھارت کو غیر جانبدار نہیں سمجھتا۔

یہ بھی پڑھیں:آئل وگیس تنصیبات پر حملے، دنیا بھر میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی ماہرین کے مطابق بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود مودی اپنے دور اقتدار میں بھارت کو توانائی کے شعبے میں خودمختاری نہیں دے سکا،مودی کے نام نہاد دعوؤں کے برعکس بھارت ایک محدود اثر و رسوخ کا شکار ہو چکا ہے۔