بیٹے کی ویڈیو گیمز کھیلنے کی عادت چھڑانے کیلئے باپ کی سخت سزا کام کرگئی

Mar 20, 2023 | 23:40:PM
بیٹے کی ویڈیو گیمز کھیلنے کی عادت چھڑانے کیلئے باپ کی سخت سزا کام کرگئی
کیپشن: ویڈیو گیم کھیلنے کی عادت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین میں باپ نے اپنے بیٹے کی ویڈیو گیم کھیلنے کی عادت کو ختم کرانے کے لیے قدرے ظالمانہ قدم اٹھایا جس پر بیٹا کم سے کم سکرین ٹائم کیلئے راضی ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ایک شخص نے 11سالہ بیٹے کو سزا کے طور پر مسلسل 17گھنٹے تک بغیر رکے ویڈیو گیمز کھیلنے پر مجبور کردیا یہاں تک کہ وہ رونے لگا اور اس نے سکرین ٹائم کو محدود کرنے کا وعدہ کرلیا۔
یہ معاملہ تب شروع ہوا جب بچے کی اس عادت سے پریشان باپ نے بار بار منع کرنے کے اور سمجھانے کے باوجود بیٹے کو رات ڈیڑھ بجے بھی چادر میں چھپ کر ویڈیو گیم کھیلتے دیکھا تو سخت سزا دینے کی ٹھانی۔ہوانگ نامی شخص نے اپنے بیٹے کو بستر سے اٹھا کر کرسی پر بیٹھنے کو کہا اور ویڈیو گیمز جاری رکھنے کا حکم دیا اور مسلسل گیمز کھیلتے رہنے پر مجبور کرتے رہے۔چند ہی گھنٹوں میں بچہ بیزار ہوگیا۔ اسے سخت نیند آ رہی تھی اور بھوک بھی لگ رہی تھی لیکن باپ نے اسے ہلنے نہیں دیا یہاں تک کہ بھوک، نیند اور تھکاوٹ کے باعث بچے کو قے ہونے لگی۔
بیٹے نے باپ سے معافی مانگی اور سونے سے پہلے ویڈیو گیم نہ کھیلنے کا وعدہ کیا، باپ بیٹے کے درمیان سکرین ٹائم کے حوالے سے بھی معاہدہ ہوگیا،ہوانگ نے اس واقعے کی ایک مختصر ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کی جس پر صارفین نے ملا جلا رجحان دیا۔ کچھ نے باپ کے اقدام کو ظالمانہ تو کسی نے اسے ضروری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد، قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کے تحصیل حویلیاں سمیت10 افراد جاں بحق