وزیراعظم کا جنوری میں کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کو جنوری میں کورونا کی ویکسین لگانے کی پیش کش کا انکشاف ہوا ہے لیکن وزیراعظم نے یہ کہہ کر ویکسین لگوانے سے انکار کردیا کہ ویکسین پہلے ہیلتھ ورکرز کو لگائیں ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ قومی ادارہ صحت سے کئے گئے ،وزیراعظم کا پہلا ٹیسٹ مثبت آنے پر تصدیق کیلئے دوسرا ٹیسٹ کیاگیا،وزیراعظم عمران خان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم کو گزشتہ پانچ سے 10 روز کے اندر کورونا لاحق ہوا ،وزیراعظم کو جنوری میں کورونا کی ویکسین لگانے کی پیش کش کی گئی لیکن وزیراعظم نے اپنی باری پر ہی ویکسین لگوائی ،وزیراعظم نے ویکسین لگوانے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ ویکسین پہلے ہیلتھ ورکرز کو لگائیں ،وزیراعظم کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز 20 روز بعد لگے گی ۔