کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی، خیبرپختونخوا میں ایک اور مسیحاجاں بحق

Mar 20, 2021 | 19:04:PM
کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی، خیبرپختونخوا میں ایک اور مسیحاجاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ، پشاورمیں کورونا کے باعث ایک اور مسیحا خالق حقیقی سے جا ملا،صوبے میں کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 49 ہو گئی۔
پشاور ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی وبا کورونا کے باعث ڈاکٹر جان محمد شہید ہو گئے،ڈاکٹر جان محمد سابقہ انچارج پتھالوجی لیب اور سابقہ ایم ایس ایوب میڈیکل کمپلیکس تھے،کورونا کا شکار ہونے کے بعد وہ او ایف ہسپتال واہ میں زیر علاج تھے،مرحوم کی نماز جنازہ ایبٹ آباد میں رات دس بجے ادا کی جائے گی۔