سوشل میڈیا ریل کے ذریعے 76 لاکھ روپے کمالیتا ہوں؛انفلوئنسر اوری کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اوری نے سوشل میڈیا پر صرف ایک ریل سے76 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرنے کاانکشاف کرکے سب کوحیران کردیا۔
بھارتی میڈیاکو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے اوری (اورہان اوترامانی) سے سوال کیا کہ وہ نہ تو ملازمت کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے حوالے سے کوئی متنازع چیز سامنے آئی ہے اور وہ بالی وڈ کی تمام ہی مشہور شخصیات کے ساتھ مختلف پروگرامز میں بھی نظر آتے ہیں ، تو پھر ان کے پاس پیسہ کہاں سے آتا ہے؟
سوال کے جواب میں اوری نےانکشاف کیا کہ میری زیادہ تر آمدن برینڈز کے ساتھ معاہدوں اور خصوصی تقریبات میں شرکت سے ہوتی ہے،گزشتہ مہینے میں نے صرف ایک سوشل میڈیا ریل کے ذریعے 76 لاکھ روپے کمائے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کے بعد طیاروں کاایندھن اور لائٹ ڈیزل بھی سستا
اوری کا کہنا تھا کہ میں مختلف تقاریب مثلاً ڈنر، شادیوں اور سالگرہ میں صرف شرکت کے لیے بھی 15 سے 25 لاکھ بھارتی روپے تک معاوضہ وصول کرتا ہوں،میں تقریبات میں جا کر مہمانوں کے ساتھ بات چیت کر تا ہوں، تصویروں کے لیے اپنے مخصوص انداز میں پوز دیتا ہوں، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوجاتے ہیں۔