پٹرول اور ڈیزل کے بعد طیاروں کاایندھن اور لائٹ ڈیزل بھی سستا

Jun 20, 2026 | 12:03:PM
پٹرول اور ڈیزل کے بعد طیاروں کاایندھن اور لائٹ ڈیزل بھی سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پٹرول اور ڈیزل کے بعد طیاروں کاایندھن اور لائٹ ڈیزل بھی سستا ہوگیا۔
جیٹ فیول کی قیمت میں56روپے 97 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 44 روپے 77 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔ 
جہازوں میں استعمال ہونےوالے فیول کی قیمت 56روپے 97 پیسے فی لیٹرکم ہونے کے بعد  238روپے 87 پیسے فی لیٹر پر آگئی،اس سےقبل جیٹ فیول کی قیمت 295روپے 84پیسےفی لیٹر مقرر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے بچوں کا کوٹہ،نئی ہدایات جاری
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 44 روپے 77 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 199روپے 98پیسے فی لیٹر مقررہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ :قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پمپس بندہوگئے
لائٹ ڈیزل آئل اور جیٹ فیول کی نئی قیمتوں کااطلاق آج سےکیا گیا ہے۔