سرکاری ملازمین کے بچوں کا کوٹہ،نئی ہدایات جاری

Jun 21, 2026 | 15:56:PM
سرکاری ملازمین کے بچوں کا کوٹہ،نئی ہدایات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے ریٹائر اور فوت شدہ سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دیں۔
صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ26 ستمبر 2024 کے بعد فوت یا ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر نئی بھرتی نہیں ملے گی۔
مراسلے میں متعلقہ محکموں کو 26 ستمبر 2024 سے پہلے کے زیر التوا کوٹہ کیسز قانون کے مطابق نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ زیر التوا کیسز کا فیصلہ ہر کیس کے حقائق اور قانونی حیثیت کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پرکرایوں میں بڑی کمی
صوبائی حکومت نے انتظامی محکموں کو ہر کیس الگ میرٹ اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جانچنے کی ہدایت بھی کی ہے۔تمام محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو احکامات پر عمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ متوفی ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق مشکوک کیسز محکمہ قانون کو بھجوائے جائیں گے۔