مہنگائی: کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات بڑھ گئیں، ضروری اشیا کی قیمتیں پہنچ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خان شہزاد، عثمان خادم)مہنگائی کے باعث کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اشیائے خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا کی قیمتیں عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں،شہریوں کے مطابق چاول، چینی، گھی، کوکنگ آئل، سرف اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے گھریلو بجٹ متاثر کر دیا ہے، جبکہ ڈبے والا دودھ بھی 370 سے 400 روپے فی لٹر تک پہنچ چکا ہے۔
مزید پڑھیں:آج کا پکوان: چکن قیمہ کلیجی مصالحہ
دوسری جانب دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد بھی یقینی نہ بنایا جا سکا، سرکاری نرخ کے مطابق دودھ 170 روپے فی لٹر مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں 220 سے 240 روپے فی لٹر فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ دہی کی سرکاری قیمت 190 روپے فی کلو ہونے کے باوجود 240 سے 260 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، شہریوں نے حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔