برطانیہ:پولیس اہلکار نے نوجوان کی سائیکل پر چور کو دھر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) برطانیہ میں ایک انوکھا اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک پولیس اہلکار نے بھاگتے ہوئے چور کو پکڑنے کے لیے ایک نوجوان کی سائیکل استعمال کر لی اور چند ہی منٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 32 سالہ فلپ پیڈگیٹ نے ایک سپر مارکیٹ سے گوشت چوری کیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی علاقے میں تعاقب شروع کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق جب پولیس اہلکار بھاگتے ہوئے ملزم کا پیچھا کر رہا تھا تو رفتار کم ہونے کے باعث اس نے قریب سے گزرنے والے ایک نوجوان سے سائیکل مانگی اور کہا کہ “میں ایک چور کا پیچھا کر رہا ہوں، دو منٹ میں واپس کر دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:بچہ مگرمچھوں کے گڑھے میں گر گیا!
نوجوان نے سائیکل دینے پر رضامندی ظاہر کی، جس کے بعد پولیس اہلکار نے فوری طور پر سائیکل پر سوار ہو کر تعاقب جاری رکھا اور چند منٹ میں ملزم تک پہنچ گیا۔
بعد ازاں چور کو گرفتار کر کے ہتھکڑی لگا دی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے تقریباً 6,000 پاؤنڈ مالیت کی متعدد چوریاں کیں اور عدالت نے اسے 40 ہفتے قید کی سزا سنا دی۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور لوگ پولیس اہلکار کی حاضر دماغی کو سراہ رہے ہیں۔