برطانیہ:چڑیا گھر میں خوفناک واقعہ، مگرمچھوں کے گڑھے میں گرے بچے کو دادی نے بچا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) برطانیہ کے ایک چڑیا گھر میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں تین سالہ بچہ اچانک مگرمچھوں کے انکلوژر میں جا گرا، تاہم ایک بہادر دادی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کو محفوظ نکال لیا۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ جانسنز آف اولڈ ہرسٹ نامی زو میں پیش آیا جہاں بچہ اچانک 15 فٹ گہرے مگرمچھوں کے تالاب میں جا پہنچا، عینی شاہدین کے مطابق چند لمحوں بعد مگرمچھ بچے کی طرف بڑھنے لگے اور صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی۔
اسی دوران خوف اور چیخ و پکار کے ماحول میں زو مالک کی اہلیہ 55 سالہ ٹریسی جانسن بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مگرمچھوں کے پنجرے میں داخل ہو گئیں اور بچے کو اٹھا کر محفوظ مقام تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں:’’دنیا اب پاکستان کیساتھ‘‘بھارت میں کھلبلی!
ہسپتال ذرائع کے مطابق بچہ شدید زخمی حالت میں ایڈن بروک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک مگر مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ایک 30 سالہ شخص کو موقع سے حراست میں لیا گیا، تاہم بعد ازاں اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعہ کے دوران سکیورٹی اور نگرانی کے نظام پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، جبکہ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے تفتیش مکمل ہونے تک متاثرہ انکلوژر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔