ڈیزل پر لیوی میں اضافہ،پیٹرول پر کمی کردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وفاقی حکومت نے ڈیزل پر لیوی میں اضافہ اور پیٹرول پر لیوی میں کمی کردی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 19 روپے 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ۔
ذرائع کےمطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ،اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور اچھی خبر !نئی قیمت233 روپے فی لیٹر مقرر
پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 40 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ،پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔
اس سے پہلے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 106 روپے 74 پیسے عائد تھی۔